پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے باہر نکل آیا،شمسہ علی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل ترین معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور جلد معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے۔ نوکریاں ملنے لگی، اپوزیشن اپنا پروپیگنڈا بند کرے۔ حکومت ناکام نہیں ہوئی، معاشی حالت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت نے بے پناہ سازشوں کا بھی مقابلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں مالیاتی خسارے کم اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ تو نوکریاں بھی مل جائیں گی۔
اور اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بہت فیئر انسان ہیں وہ کرپشن اور مافیا کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔ شمسہ علی نے کہا کہ جب معاشی حالت بہت بہتر ہو جائے گی تو چھوٹے سرمایہ داروں پر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی حکومت کی مدت پوری کریں گے۔