آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی تین دکاندارگرفتارجیل بھیج دیا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے چائنہ سکیم ماڈل بازار میں کھڑے ٹرک پر آٹے کی مقدار کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے گولڈن کریانہ ڈیلر ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔ ذخیرہ شدہ 100 آٹے کے بیگز پائے گئے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیلر کو گرفتار کروایا اسی طرح وقاص کریانہ سٹور کی انسپکشن بھی کی گئی۔انہوں نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 960 روپے میں فروخت کرنے پر مالک کو موقع پر گرفتار کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد محمود نے حیدری فلور مل اور راوی فلور مل کا دورہ کیااور آٹے کے سٹاک اور ترسیل کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے فلور مالکان کو سٹورز کو آٹے کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مالی پورہ بند روڈ کے علاقے میں موجود عابد جنرل سٹور، عمران جنرل سٹور، رمضان بشیر، منیر سٹور اور رانا عاطف سٹورز کے ڈیلرز سے ملاقات کی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو سٹورز میں آٹے کی فوری سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گودام کے پیچھے آٹا کا سٹاک برآمد ہونے پر مالک عابد کو موقع پر گرفتار کروایاگیا اور ذخیرہ اندوزی پر 03 دن کے لئے جیل بھیج دیا