مصری شاہ اور شاہ پور کانجراں میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی
لاہور(پ ر) جنرل مینجر لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر ریجنل مینجر لاہور عمران صفدر ورک کی زیرنگرانی یو ایف جی سیکشن کی شریف آباد چوک مصری شاہ اور محلہ بھولاغوری شاہ پورکانجراں میں کارروائی،گھریلو سپلائی سے ہوٹل میں بنے تندور اور سٹار برنر فیکٹری کو گیس کی سپلائی پکڑ لی،گیس کنکشن منقطع کر کے متعلقہ تھانے میں مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرادی گئی