سندس فاؤنڈیشن کی منو بھائی کی دوسری برسی پر خصوصی تقریب

سندس فاؤنڈیشن کی منو بھائی کی دوسری برسی پر خصوصی تقریب

  



لاہور(پ ر)سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 880 شادمان میں منو بھائی کی دوسری سالانہ برسی کے حوالے سے ایک تقریب،صدارت پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین وائس چانسلر سپیرئیر یونیورسٹی نے کی جبکہ اس موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات امتیاز عالم، خاور نعیم ہاشمی، ڈاکٹر صغرہ صدف، ڈاکٹر افتخار ملک و غیرہ اور (ڈائریکٹرز سُندس فاؤنڈیشن)، سہیل وڑائچ ، خالد عباس ڈار اور منو بھائی کے دیرینہ دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ امتیاز عالم نے اظہار خیال کرتے ہوئے منو بھائی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ منو بھائی ہمارے اُستاد اور روحانی باپ کے درجہ پر فائز تھے۔ڈاکٹر صغرہ صدف نے کہا کہ منو بھائی نے اپنی تحریوں میں معاشرے کے ہر پہلو پر مثبت انداز میں روشنی ڈالی۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ ہم سب مل کر ان کے اس نیک مقصد کو آگے بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آخر میں ڈائریکٹرز خالد عباس ڈار اور صدر محمد یٰسین خان نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے