اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن کیخلاف دلائل طلب

اثاثہ جات ریفرنس، شرجیل میمن کیخلاف دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے ریفرنس (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

سے متعلق درخواست کی سماعت،عدالت نے دلائل طلب کرلیے۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق درخواست کی سماعت کی جہاں نیب نے شرجیل میمن کے خلاف دوسرے ریفرنس کی کاپی بھی عدالت میں پیش کی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلا سے 18 فروری کو دلائل طلب کرلیے،وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کا شریک ملزم اظہار حسین جیل میں درخواست کی فوری سماعت کی جائے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سب کی درخواست باری آنے پر سنیں گے،جو ملزمان عبوری ضمانت حاصل کرلیتے ہیں وہ نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں،جو پکڑے جاتے ہیں ان کو باہر آنے کی جلدی ہوتی ہے،شرجیل میمن کے شریک ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل،سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل بھی شامل ہیں،نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے،ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے،شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن کا ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔
شرجیل میمن