ٹبہ سلطان پور:ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونیوالا دکاندار احمد سلیم سپرد خاک، ملزم بدستور غائب، مختلف تنظیموں کاپولیس کیخلاف احتجاج

  ٹبہ سلطان پور:ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونیوالا دکاندار احمد سلیم سپرد خاک، ملزم ...

  



ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چک نمبر144ڈبلیو بی میں رحیم شاہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائر نگ سے قتل ہونے والے نوجوان احمد سلیم مغل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

خاک کردیا گیا ہے تاہم ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے تشکیل دی گئی چھاپہ مارٹیم ڈکیتی میں ملوث ملزمان کوگرفتار نہ کرسکی ہے تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ چک نمبر144ڈبلیو بی میں رحیم شاہ روڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان احمد سلیم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ بستی سحر میں ادا کی گئی جس میں علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات اور عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقتول احمد سلیم غیر شادی شدہ تھا دوسری طرف ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی جانب سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے تشکیل دی گئی چھاپہ مارٹیم ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کر نے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیلنے کے ساتھ عدم تحفظ کا شکار ہے علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ جب سے سی آئی ڈی برانچ وہاڑی کے اہلکار بدر منیر کی تعیناتی ہوئی ہے تب سے مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کی طرف توجہ دیتے ہوئے نااہلی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر