چینی مہنگی، شوگر ایسوسی ایشن وہاڑی کا ہنگامی اجلاس، سرکاری نرخ نامے پرغور
وہاڑی(بیورورپورٹ) چینی کی قیمتوں میں ایک دن 5 روپے کے اضافہ پر شوگر ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ساجد مسعود مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر شیخ سلیم،جنرل سیکرٹری غلام رسول،(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
وہاڑی سے حاجی اسلم مدنی،ملک صادق،راو آصف،میلسی سے شیخ اشرف،رانا ریاض،بوریوالہ سے راو نور محمد، شیخ الیاس،غلام رسول،محمود سیال،لڈن سے محمد یاسین،حاجی محمد حسین،ملک مشتاق،گگو منڈی سے حاجی اقبال،چوہدری مشتاق، عبدالقدوس،ٹھینگی سے راو نسیم،گڑھا موڑ سے چوہدری ریاض،خداد بھٹی سمیت ضلع بھر سے چینی ڈیلرز نے شرکت کی اجلاس میں چینی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری نرخ نامے پر غور کیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اس موقع پر ضلعی صدر ساجد مسعود نے کہا کہ مل مالکان کی طرف سے بلا جواز قیمتوں میں اضافہ پر تاجروں کو سخت تشویش ہے ایک دن میں 5 روپے فی کلو چینی کا ریٹ بڑھنا درست نہیں حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہونگے،تاجران موجودہ صورت حال چینی کی طے کردہ سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو بیچنے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ملاقات کر کے تمام حالات انہیں بتائیں گے اور پھر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی اور ملوں کے ریٹس کے مطابق سرکاری قیمت کا تعین نہ ہوا تو ڈیلرز سٹاک نہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے حکومت اور انتظامیہ کو مل مالکان کی من مرضیوں سے روکنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شوگر ایسوسی ایشن انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا