عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح، ڈاکٹر اختر ملک

  عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح، ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ توانائی پنجاب نے اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے محکمے کے حاصل کئے گئے اہم اہداف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ توانائی ہیڈ مرالہ کے مقام پر ساڑھے سات میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل کر چکا ہے جو(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کہ کامیابی کے ساتھ فنکشنل ہے اور بجلی کی پیداوار مہیا کر رہا ہے۔اسی طرح پنجاب سولرائزیشن پروگرام پر ہنگامی بنیادوں کام جاری ہے اور پنجاب پاور جنریشن پالیسی بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ محکمہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی کنکشنز کے حوالے سے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ صوبہ کے دور دراز علاقوں میں سکولوں کو شمسی توانائی سے منسلک کرنے کا منصوبہ تیزی کے ساتھ تکمیل کی طرف گامزن ہے۔وزیر توانائی نے بتایا کہ دیہاتوں میں بائیو گیس کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹس لگائے جارہے ہیں۔ساہیوال میں ٹیکنیکل ٹریننگ سکول کے تکمیل محکمہ کی کامیابی کی ایک اوربہترین مثال ہے۔اس ٹریننگ سکول میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا محکمہ توانائی پنجاب نے ایک سال کے عرصے میں زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ڈاکٹر اخترملک نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی ان کی منزل ہے اور محکمہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مزید جوش اور جذبے سے کام جاری رکھے گا۔

اخترملک

مزید : ملتان صفحہ آخر