وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مضبوط پلیٹ فارم پر لاکھڑاکردیا، جہانگیرترین

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مضبوط پلیٹ فارم پر لاکھڑاکردیا، جہانگیرترین

  



کرک (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام صبر و تحمل سے کام لیکر وزیر اعظم عمران خان کے مشن کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگے، الحمد اللہ ملک کومضبوط پلیٹ فارم پر لا کھڑا کر دیا ہے اور صحیح سمت پر چل کر کامیابی کی منزل کیطرف بڑ ھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی عدم آمد کے بعدزرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سائل اینڈ واٹر کنزرویشن پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ قائد عمران خان ملک پر عرصے سے قابض بڑے مافیا کے خلاف مقابلہ کر رہا ہے، مافیا ان کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے لیکن وہ مل کر عمران خان اور ہمارے مشن کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہی ہماری اصل طاقت ہے اور آج الحمد اللہ ملک کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشا اللہ عمران خان مملکت خداداد کو ایسا عوامی ریاست بنائیگا جو پور ی دنیا کیلئے رول ماڈل ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرک عام جگہ نہیں یہاں کے تیل و گیس ذخائر سے ملک کو خاطر خواہ امدنی مل رہی ہے علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں کرک تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ ہے اس لئے یہاں آکر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ 2018الیکشن کیلئے نوجوان ایم این اے شاہد خٹک کو کم عمری کے باوجود پارٹی ٹکٹ اس لئے ملا کہ وہ ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اور پارٹی لیڈر شپ ان پر مکمل بھروسہ رکھتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ گیس فراہمی پراجیکٹ منظور کرانا ایم این اے شاہد خٹک کی بڑی کامیابی ہے اور ہم سب ان کا کھل کر ساتھ دیتے ہوئے یہاں کے عوام کو درپیش جملہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے زراعت کے بڑے پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں زرعی خود کفالت کے حصول کیلئے میگا پراجیکٹس مکمل کیئے جا ئینگے۔انہوں نے مہمان نوازی اور بھرپور استقبال پر کرک کے عوام اور پارٹی کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر