ڈیرہ،نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام، مقدمہ درج

  ڈیرہ،نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام، مقدمہ درج

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) منگیتر کی کسی اور سے بات کرنے پر منچلا عاشق دلبرداشتہ ہوگیا، دل جلے کی اپنے سر میں گولی مار کے خودکشی کی ناکام کوشش، پولیس نے دل جلے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود تھویا فاضل میں دل جلے نوجوان علی رضا ولد ہدایت اللہ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ناکام کوشش کی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق منچلے عاشق کو اس بات کا دکھ تھا کہ اس کی منگیتر کسی اور سے بات کر رہی تھی جس پر اس نے دلبراشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر