ڈیرہ،معمولی تکرار پر فائرنگ،2 افراد زخمی

ڈیرہ،معمولی تکرار پر فائرنگ،2 افراد زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ فخر آباد میں دو بھائیوں نے معمولی تکرارپر دومخالفین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس نے زخمیوں کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ فخر آباد میں ملزمان فرحان اور صدام پسران قیصر مروت سکنائے بستی فخر آباد کی ہارون مروت ولد مشعل خان اور عدیل ولد ممریز سے کسی بات پر تکرار ہوئی تھی جس کے شاخسانہ میں ملزمان نے اسلحہ سے مسلح ہوکر ہارون اور عدیل پر حملہ کیا اور زدوکوب کرنے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پہاڑ پور پولیس نے زخمی افراد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر