ڈیرہ،بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

  ڈیرہ،بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف عوام سراپا احتجاج

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) درابن کلاں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، درازندہ موڑ پر ٹائر جلاکر احتجاجاً ڈیرہ کوئٹہ بین الاصوبائی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کریا، ناجائز جرمانوں، لوڈ ڈشیڈنگ کے خاتمے اور گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق درابن کلاں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور واپڈا کے مقامی افسران کی جانب سے کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کے نام پر صارفین پر25ہزار سے زائد کے جرمانوں اور پکڑ دھکڑ کیخلاف عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئی۔ سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے درازندہ موڑ پر ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب/کوئٹہ بین الاصوابائی شاہر پر رکاؤٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلاکر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔،ظاہرین نے الزم عائد کیا کہ واپڈا ٹیموں نے کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کی آر میں صارفین پر25/25ہزار کے ناجائز جرمانے عائد کئے اور کئی افراد کو بجلی چوری کے الزام میں تھانے میں بند کرادیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناروا لوڈ شیڈنگ، ناجائز جرمانوں کے خاتمے اور گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر