عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی برسی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے حکمت عملی وضع

  عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی برسی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے حکمت ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ نے خان عبدالغفار خان اور خان عبدالولی خان کی برسی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے حکمت عملی وضح کر لی۔ 26جنوری کو صبح 11بجے سخاکوٹ سے ممبر صوبائی کونسل اور سابق ضلعی صدر شفیع اللہ خان کی قیادت میں قافلہ ظفر پارک بٹ خیلہ روانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں عوامی نشنل پارٹی ملاکنڈ حلقہ پی کے 19کا اجتماع حجرہ نیک عمل خان مرحوم پر زیر صدارت سابق چیئرمین حاجی محمد نواز خان منعقد ہواجس میں حلقہ پی کے 19ملاکنڈ کے کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی۔ اجتماع سے ممبران صوبائی کونسل شفیع اللہ خان،علی خان،ضلعی نائب صدر شاد محمد خان،ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی، بشیر اللہ خان ایڈوکیٹ، حامدعلی ایڈوکیٹ،حاجی محمد اقبال خان، شوکت حیات خان، حاجی محمد حسن لالا، عمر محمد لالا، امجد علی شاہ اور ذاکر خان لالا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ خان عبد الغفار خان اور عبد الولی خان نے ساری زندگی پختون قوم کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور زندگی کے قیمتی سال قید و بند میں گزارے ہیں اس لئے وہ صرف عوامی نشنل پارٹی کے ہی نہیں بلکہ پورے پختون قوم کے عظیم قائدین تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دُنیا خان باچہ خان کے فلسفہ عدم تشدد کو مانتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ 26جنوری کوملاکنڈ میں دونوں قائدین کی برسی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منائی جائیگی جس کے لئے پورے ڈویژن میں تیاریاں عروج پر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر