ریلوے ملازمین کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان ریلوے ورکرز پشاور ڈویژن کے رہنماوں اور کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے وعدے کے مطابق ریلوے ملازمین کو سروس اسٹرکچر دیا جائے،پشاور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے ورکرز یونین کے ڈویژنل صدر سید لاشفاق باچا،زونل صدر جہانگیر مہمند اور دیگر رہنماوں نے اپنے خطاب مین کہا کہ ریلوے ورکرز دن رات سخت محنت کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کا پیہہ روان رکھے ہوئے ہیں، لیکن پاکستان ریلوے کی اعلی ترین انتظامیہ ورکرز کے مسائل کے حل میں تساہل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1سے گریڈ 16تک کے ریلوے ملازمین کے ہاوسنگ ریکوزیشنز منظور کئے جائیں تاکہ ملازمین کی رہائش کے مسائل حل ہوسکیں۔ورکرز یونین نے پاکستان ریلوے سے ٹھیکداری کے نام پر نجکاری کا خاتمہ کیا جائے۔