بٹ خیلہ،نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے زیر اہتمام امن کنونشن کا انعقاد
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مہردے تحصیل درگئی میں آمن کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا تھے۔ آمن کنونشن سے سابق گورنر ظفر اقبال جھگڑا، نشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں عبد الوحید، وائس چیئرمین بریگیڈیئر(ر) محمد اسلم، چیف کوارڈنیٹر خیبر پختونخواہ حبیب الرحمان،ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر اسفندیار خان، گرینڈ اصلاحی جرگہ کے جنرل سیکرٹری مکرم خان صبا اور ملاکنڈ کے میڈیا کوارڈنیٹر ظاہر شاہ خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس دوران صوبائی اور ڈویژن کے سطع پر نئے عہدیداروں کے تعیناتی کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کئے گئے جبکہ نمایاں کارکردگی اور خدمات سرانجام دینے پر تحصیل درگئی کے صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں شیلڈزاور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ آمن کنونشن میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پختو شاعر رحمت شائل، فضل سبحان عابد، ٹمبر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مستان شاہ،اصلاحی جرگہ کے صدر حاجی اکرم خان اور ملک بھر سے کونسل کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ آمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین میاں عبدالوحید اور سابق گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا ہے اور دشمن ممالک پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اس لئے ایسے حالات میں ہمیں تمام اختلافات اور رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنے وطن عزیز کی مٹی کے حفاظت کے خاطر متحد ہونا پڑے گا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں آمن رہے گا تو ہم آمن سے رہیں گے لیکن اگر خدانخواستہ پاکستان میں آمن ختم ہو گیا تو پھرپاکستان اور پاکستانی عوام کے وجود کو خطرات لاحق ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے قیام کا مقصد ملک میں آمن و آمان اور اس کے سرحدات و جغرافیائی حدودات سمیت وطن عزیز کو دشمن کے بُرے نگاہوں سے بچانا اور عوام میں ملک کے حوالہ سے محبت پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر ٹریڈ یونین درگئی کے صدر اسفندیار خان کو پیس اینڈ جسٹس کونسل ملاکنڈ کاکوارڈنیٹر اور ظاہر شاہ خان میڈیا کوارڈنیٹر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی نوٹیفیکیشن بھی جاری کئے گئے۔