بنوں،آپریشن سے متاثر تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں،آپریشن سے متاثر تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (تحصیل رپورٹر)آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے متاثرین ہونے والی بنوں کی تاجربرادری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے معاوضہ نہ ملنے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا احتجاج میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ دکاندار بھی شریک تھے احتجاجی مظاہر ے سے یوسف زمان,حافظ عمر زرین,صادق استاد,عاشق رحمن,جلال خان,ظاہر شاہ,اکبر خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے متاثر دکانداروں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بنوں کے دکانداروں کا بھی شمالی وزیرستان میں نقصان ہوا ہے لہٰذا ہمیں اپنے نقصانات کے مطابق معاوضہ دیا جائے اُنہوں نے کہاکہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ ہم کوبار بار احتجاج کرنے کے باوجود حق نہیں دیا جارہا ہے آج ہم نے مجبوراً عدالت جانے کا راستہ اختیار کرلیا ہے ہماری پوری امید ہے کہ عدالت کے ذریعے ہمیں اپنا حق ملے گا اُنہوں نے کہاکہ بنوں کی تاجرادری کے کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اُنہوں نے الزام لگایا کہ کئی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو متاثرہ تاجروں سے پیسے لے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمیں اپنا حق نہیں دیا گیا تو مجبوراًہم خودسوزی کریں گے,