نوشہرہ میں پارٹی کے تاریخی جلسہ نے مستقبل کی سیاست کا تعین کر دیا ہے

نوشہرہ میں پارٹی کے تاریخی جلسہ نے مستقبل کی سیاست کا تعین کر دیا ہے

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) اے این پی کے ضلعی صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمر زئی نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں پارٹی کے تاریخی جلسہ نے مستقبل کی سیاست کا تعین کر دیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں اے این پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ چارسدہ سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے جلسے میں شرکت کرکے پختون قائدین سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ وہ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فارو ق خان شیخو اور پارٹی ترجمان تحسین عبداللہ بھی موجود تھے۔ شکیل بشیر خان عمر زئی نے نوشہرہ امان گڑھ میں با چا خان اور ولی خان کی برسی کے مناسبت سے تاریخی اور کامیاب جلسہ عام پر پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پارٹی کے صوبائی کابینہ سمیت نوشہرہ کے تنظیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چارسدہ سے برسی کے جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں کی شرکت پر پارٹی کے تینوں تحصیلوں اور تپہ جات کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کال پر مستقبل میں بھی پارٹی کارکن اسی جوش و جذبہ کے ساتھ میدان عمل میں نکلے نگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر