چارسدہ، یکسائز کی جانب سے غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو رجسٹرکرنے کی ہدایت
چارسدہ(بیو رو رپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چارسدہ کے تمام سرکاری اداروں کو فوری طور پر اپنی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے اور گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے،بصورت دیگر ایسے تمام سرکاری اداروں کے خلاف یکم فروری کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ ایکسائز کے اس اقدام کا مقصد رغیر رجسٹرڈ گاڑی کو ٹیکس نٹ میں لانے سے سمیت سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کے خدشہ کو ختم کرنا مقصود ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکاٹکس کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیاض علی شاہ کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں کو فوری طور پر اپنی سرکاری گاڑیاں محکمہ ایکسائز کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت کی ہے جب جن گاڑیوں پر ٹوکن کے مد میں ٹیکس بقایا ہے ان اداروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔ڈئریکٹر جنرل کے اس ان احکامات پر چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جانداد خان نے محکمہ صحت،تعلیم،سی اینڈ ڈبلیو،ریسکیو،یونیورسٹی،محکمہ پولیس،پبلک ہیلتھ،محکمہ واپڈا،نادرا،سوئی گیس،ایری گیشن،مائنز اینڈ منرلز اور دیگر سرکاری محکموں کو فوری طور پر غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق چارسدہ میں 30سے زائد سرکاری ادارے ایسے ہیں جن کے افسران یا اہلکاروں کے پاس ایسے گاڑیاں موجود ہیں جو کہ یا تو غیر رجسٹرڈ ہے یا ان پر ٹوکن کی مد میں بھاری مقدار میں ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ہے جس سے نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ایسے گاڑیوں کے غلط استعمال ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام سرکاری ادارے 31جنوری تک اپنی گاڑی محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ کرے بصورت دیگر ایسے سرکاری افسران یا اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔