ڈیرہ، سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد

ڈیرہ، سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تحصیل کلاچی کے علقہ لونی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کی شناخت انوار عرف انواری کے نام سے ہوئی ہے۔ نعش کے قریب سے 4دستی بم، ایک ایس ایم جی اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر