مہمند، تحصیل پڑانگ غار میں 11ماہ سے روڈکی تعمیر تاخیر کا شکار

  مہمند، تحصیل پڑانگ غار میں 11ماہ سے روڈکی تعمیر تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، تحصیل پڑانگ غار میں 11ماہ سے روڈکی تعمیر تاخیر کا شکار۔علاقے کے عوام فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گئے۔تاخیر سے عوام اور ماربل مائن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا۔وزیراعلی فوری نوٹس لیں۔عنایت الرحمان،ایوب شاہ ودیگر کا پریس کانفرنس۔تحصیل پڑانگ غار میں تاتارین تا سخا اوبہ تک منظور شدہ روڈ ناگزیر وجوہات کے بنأپر گیارہ ماہ سے تاخیر کاشکار ہے۔تاخیر کے وجہ سے پانچ سو گھرانوں پر مشتمل تین گاؤں سمیت ماربل مائن تک رسائی میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہیں۔ان خیالات کا اظہار علاقہ تاتارین سے تعلق رکھنے والے عنائت الرحمان،ایوب شاہ،ولی الرحمان،احسان اللہ اور عمرشاہ وغیرہ نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ پہلے علاقہ تاتارین تا سخا اوبہ تک چار کلومیٹر روڈ کا باقاعدہ ٹینڈر ہوا تھا۔جن کا ورک آرڈر ٹھیکدار کو ملا ہے۔مگر اس کے باوجود بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے آفسران کام کااجازت نہیں دیتا ہے اور نہ کام کا leyoutکرتا ہے۔روڈ تاخیر سے علاقے کے عوام انتہائی مشکل سے گزر رہے ہیں۔جبکہ علاقے میں موجود لاکھوں میٹرک ٹن اعلی ماربل کے مائن تک رسائی میں مشکلات درپیش ہے۔ انہوں نے وزیراعلی خیر پختونخوا سے تاخیر کا شکار چار کلومیٹر روڈ کے فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔کہ جن کے تعمیر سے پہاڑی علاقے میں رہائش پذیر عوام کا دیرینہ مسلہ بروقت حل ہوسکے۔