حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی،طارق اعوان

  حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی،طارق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی لازوال قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی جب عوامی نیشنل پارٹی کی صوبے میں مخلوط حکومت تھی تو صوبہ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن تھاعوام آج بھی عوامی نیشنل پارٹی اس سنہرے دور کو یاد کرتی ہے۔یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر کونسل اور صدارتی نیشنل پیس ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہیں۔انکا کہنا تھاتحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے پٹرول، گیس، بجلی، آٹا، ادویات اور دیگر خودنوش کی اشیاء میں جس طرح اضافہ ہوا ہے وہ عوام کے ساتھ ظلم ہے اور انکی حکومت میں عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی ترس رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے کیوں کہ عوامی نیشنل پارٹی صحیح معنوں میں پختون قوم کی آواز ہے۔عوامی نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت اور عوام کی خدمت سمجھتی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب صوبے میں ایک بار پھر اے این پی کا بول بالا ہو گا۔