ڈیرہ،تھپڑ مارنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

  ڈیرہ،تھپڑ مارنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا

  



سرائے نورنگ(نمائندہ اپاکستان)تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدودمیں تھپڑمارنے پرملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا‘جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘اس سلسلے میں ڈاڈیوالہ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ المرخان ولدحاجی عمرگل سکنہ بیرگی حکیم خان نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ اپنے بیٹے عمران اللہ کے ہمراہ گزشتہ شب ملتان سے آئے صبح کے وقت بیٹوں عمران اللہ اوراخترحسین کے ہمراہ بیٹھک میں موجودتھے کہ مبینہ ملزمان معمورخان،نجیب اللہ پسران نواب علی اوراخترعلی ولدمسعود بہ مسلح نمودارہوئے اورہم پربہ نیت فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اُن کابیٹاعمران اللہ جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ایک دن قبل میرے بیٹوں نے مبینہ ملزم معمورخان کوتھپڑماراتھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر