مردان میں پہلی مرتبہ بیواؤں، معذور اور غریب خواتین کیلئے دوروزہ کو نسلنگ ورکشاپ
مردان (بیورورپورٹ) ضلعی حکومت و محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ملن ہال مردان میں دو روزہ کونسلگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں مردان کے شہری و دیہاتی علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد سمیت ڈسٹرکٹ افیسر سماجی بہبود، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کونسلگ ورکشاپ کیلئے لاہور اور اسلام آباد سے ٹرینرز خواتین کو ٹرینگ دینگی۔ کونسلنگ ورکشاپ کا مقصد ان بیواؤں، معذور اور غریب خواتین کودور حاضر کے مطابق مختلف ہنر سیکھانا ہے جسکی وجہ سے خواتین کو موجودہ دور کے مطابق پراڈکٹس بنانے میں آسانی ہوگی اور وہ اپنی پراڈکٹس کو ہر لیول پر اچھے داموں میں فروخت کر سکے گی جسکی وجہ سے انکو بھی فائدے حاصل ہونگے۔ اس سلسلے میں خواتین کی مذید تربیت کیلئے نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جسمیں ہر قسم ہینڈ میڈ، ہینڈی کرافٹ، سلائی کڑائی وغیرہ کی چیزوں کو انکے ہنر میں اضافہ کیلئے رکھا گیا ہے اور ورکشاپ کے اختتام پرٹریننگ میں حصہ لینے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ دینے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں مواقع بھی فراہم کئیے جائینگے۔ڈی سی مردان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مزید اسی طرح کے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایسے اقدامات صوبائی حکومت و ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔