صوابی،اغواء ہونے والا شخص بازیاب،2 ملزم گرفتار

صوابی،اغواء ہونے والا شخص بازیاب،2 ملزم گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ) زیدہ ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہفتہ قبل اغوا ء ہونے والے شخص کو بازیاب کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خورشید علی سکنہ مٹہ سوات نے نو جنوری کو تھانہ زیدہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انکا بھائی فلک ناز پیشی کے لیے عدالت آیا ہوا تھا اور ابھی تک گھر واپس نہیں آیا ہے۔اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر ایوب خان نے انکوائری شروع کی،اور جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے معلوم ہوا کہ فلک ناز کو ماجد،لائق زمان ساکنان باچائی،ارشاد اور مظہر ساکنان زروبی نے اغواء کیا ہے اس وقت رزڑ باچائی میں موجود ہے۔جس پر ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان بمع پولیس ٹیم نے کامیاب چھاپہ زنی کرکے مغوی فلک ناز کو بازیاب کرایا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی ایس پی صوابی جانزادہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان ارشاد اور مظہر کی بہن مسماۃ(ش) فلک ناز کے ساتھ شادی ہوئی تھی بعد گھریلوں ناچاکی کی بناء پر انہوں نے شوہر سے تنسیخ نکاح لیا۔عدالت میں کیس دائر کرتے ہوئے اس پلان پر فلک ناز کو اغواء کیا کہ خود کی طرف سے بیان دیکر ہمارے حق میں فیصلہ ہو جائے اور رقم پلاٹ بھی ہمیں دے#

مزید : پشاورصفحہ آخر