ٹھیکیدارتمام ٹیوب ویلزپر کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں،عطاء الرحمان

  ٹھیکیدارتمام ٹیوب ویلزپر کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں،عطاء الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پراجیکٹ ڈائیریکٹر میونسپل سروسز پروگرام خیبرپختونخوا عطاء الرحمن نے تمام ٹھیکیداروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ جون 2020 تمام ٹیوب ویلزپر کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔اس پر مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ پینے کے صاف پانی تک رسائی نہ صرف انسان کی بنیادی ضرورت اور حق ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی کا بھی لازمی جزو ہے اور اس مقصد کے لیے مونسپل سروسز پروگرام نے پشاور میں 120 سے زائد ٹیوب ویلز کی بحالی اور آبادکاری پر کام شروع کردیا ہے جس کو اس سال جون تک مکمل کیاجائے گا۔ وہ اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں انجینئر عالمگیر آفریدی، انجینئر ضیاء الرحمن داوڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء الرحمن نے کہا کہ پشاور کے عوام کے زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے میونسپل سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی تکمیل سے نہ صرف لاکھوں لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پید اہوں گے۔لوگوں کو آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے بیماریوں سے نجات ملے گی اور ان کے صحت و معیار زندگی میں خوشگوار تبدیلی بھی آئے گی۔ عطاء الرحمن نے مزید کہا کہ ایم ایس پی پشاور کو صاف ستھرا اور جدید شہرتمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے پشاور میں نکاسی آب کے بڑے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پشاور کے عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات فراہم ہوگی بلکہ پشاور کے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور پشاور کے عوام کا نکاسی آب کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے پشاور شہر میں نکاسی آب کا پورا نظام یکسر بدل جائے گا اور نکاسی آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔