تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا،ڈی سی بنوں
بنوں (بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بنوں اور ٹی ایم او بنوں کی خصوصی ہدایات پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان کی قیادت میں ٹی ایم اے عملے نے پریٹی گیٹ بنوں سے لیکر زنانہ ہسپتال تک نالیوں پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا اپریشن میں بھاری مشینری کے ذریعے نالیوں پر بنائے گئے سیمنٹ کے بلاک اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا گیا اس موقع پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان نے تاجروں،دکانداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کردیں اور نالیوں پر آہنی جال لگائیں تاکہ نالیوں کی صفائی میں کسی قسم کی مشکلات یا رکاوٹ نہ ہو بصورت دیگر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔