صوابی،موضع مانکی میں ایک نوجوان قتل

  صوابی،موضع مانکی میں ایک نوجوان قتل

  



صوابی(بیورورپورٹ) موضع مانکی میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ میجر علی سکنہ مانکی نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ندیم، شمیم خان، عدنان، محمود، فلک شیر نے ان کے بھائی اقتدار علی، بھتیجے مجاہد شاہ اور ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مجاہد شاہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ اپنے بھائی سمیت بال با ل بچ گئے رپورٹ میں وجہ عناد تنازغہ مستورات بیان کی گئی ہے چھوٹالاہور پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے پر ایک مبینہ ملزم ندیم کو تیس بور پستول اور دو کارتوس آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔اور مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر