ضلع صوابی میں سرکاری ریٹ پرگندم آٹا کی تقسیم

ضلع صوابی میں سرکاری ریٹ پرگندم آٹا کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں سرکاری ریٹ پرگندم آٹا کی تقسیم۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر، صوابی صحیب بٹ نے آج مین بازار صوابی میں تحصیلدار صوابی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ 20 کلو کی چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں عوام میں سرکاری ریٹ پر تقسیم کیں۔اسسٹنٹ کمشنر لاہور، انم نثارنے تورڈھیرکے مین بازار میں 20 کلو کی چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں سرکاری ریٹ پرعوام میں تقسیم کیں اسی طرح یار حسین بازار میں بھی 20 کلو کے چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں عوام میں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ون، صوابی عظمہ مکرم نے مرغزبازار میں نائب تحصیلدار صوابی کے ہمراہ 20 کلو کی چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں عوام میں تقسیم کیں۔اسی طرح پنج پیر مین بازار میں بھی گرداور سرکل۔ون کے ہمراہ 20 کلو کی چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی جناب مہران صاحب نے آج انڈسٹریل اسٹیٹ گدون کے مین بازار میں اسسٹنٹ کمشنر صوابی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ 20 کلو کی چار سو پچاسی بوریاں عوام میں تقسیم کیں اسی طرح ٹوپی بازار میں بھی اسسٹنٹ کمشنر صوابی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ 20 کلو کی چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں عوام میں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ عبدالمقسط صاحب نے آج شیوہ اڈا کے مین بازار میں 20 کلو کے چار سو پچاسی آٹے کی بوریاں عوام میں تقسیم کیں۔ضلع صوابی میں آج تقریباً چار ہزار آٹے کی بوریاں تقسیم کی گئیں۔حسب رپورٹ ریونیو فیلڈ سٹاف ضلع صوابی میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔ اور آٹا مناسب ریٹ پر فراہم کیا جاتا ہے۔