شبقدر،تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن،تھڑے مسمار

  شبقدر،تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن،تھڑے مسمار

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر بازار میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5افراد گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔میچنی روڈ، پشاور، بٹگرام اور مٹہ روڈ پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔ اپریشن کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر نے بازار میں تجاوزات بنانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ بازار میں سڑکوں پر رکاوٹیں بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کیلئے بازار میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ محمد عدیل شاہ کے خصوصی ہدایت پر شبقدر بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران سینکڑوں تھڑے مسمار کر دیئے گئے جبکہ اس دوران سڑکوں اور پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا سے قبضے بھی وارگزار کئے گئے۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن میں تحصیلدار ذولفقار خان، ٹی ایم اے اور پولیس کی بھار ی نفری نے بھی حصہ لیا۔ شبقدر بازار میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن کے دوران 5افراد گرفتار جبکہ تجاوزات اور دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے بھی سنائے گئے جوکہ موقع پر وصول کئے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر نے کہاکہ بازار میں تجاوزات، من پسند نرخنامہ اور ملاوٹ یا مضیہر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سرکاری آٹا کی فراہمی شروع ہو چکی ہے اور شبقدر سمیت تمام علاقوں میں شہریوں کو سرکاری قیمت پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی مصنوعی بحران پر قابو پایا جا چکا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں سرکاری قیمت پر آٹے کی فراہمی شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی چارسدہ کے ہدایت پر روزانہ تمام یوٹیلٹی سٹوروں کی نگرانی بھی کی جارہی ہیں جس سے عام شہریوں کی مناسب قیمت پر آٹے کی آسانی دستیابی یقینی بنائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون سے علاقے میں صفائی، تجاوزات سمیت دیگر مسائل کو حل کرکے عوام پرآمن اور سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر