سرائے نورنگ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپر یشن، 69مشتبہ افراد گرفتار

سرائے نورنگ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپر یشن، 69مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ضلع لکی مروت پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 13 مطلوب مجرمان اشتہاریوں، 5 منشیات فروشوں سمیت 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لکی مروت قاسم علی خان کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز سرکل لکی اور سرکل نورنگ کی زیرِ قیادت ضلع لکی مروت میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر  مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سٹرائیک اینڈسرچ آپریشن کی گئی جس میں ایلیٹ فورس،آرآر ایف سکواڈ،بی ڈی ایس سکواڈ، لیڈی پولیس اہلکار اور بھاری نفری پولیس نے حصہ لیکر جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں پولیس نے 13 مطلوب مجرمان اشتہایوں،05,منشیات فروشوں اور 51مشتبہ افرادکی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے پولیس نے 03 عدد کلاشنکوف،03 بندقیں،03پستول، 137 عدد مختلف بور کے کارتوس، جبکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 3365 گرام چرس اور 340 گرام ہیروین برآمد کرلی۔