ورچوئل یونیورسٹی نے نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

ورچوئل یونیورسٹی نے نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

  



لاہور (پ ر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے اپنے نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈ آفس میں ہونے والی ایک تقریب میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔تقریب میں تمام ڈائریکٹرز، ڈین، یونیورسٹی کے سٹاف نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے نیٹ ورکنگ ڈپارٹمنٹ کو مبارکباد دی جنہوں نے ایک قلیل مدت میں اس ڈیٹا سینٹر کو اپنے مدد آپ کے تحت بنایا۔ اس ڈیٹا سینٹر کی تعمیر پہ کنٹریکٹر کی طرف سے 11ملین کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا، لیکن ورچوئل یونیورسٹی نے ڈائریکٹر آئی سی ٹی احسن پوری کی رہنمائی میں اسے صرف 2.5ملین میں مکمل کیا اوروزیراعظم پاکستان کے کفایت شعاری کے مشن کو عملی جامہ پہنایا۔ورچوئل یونیورسٹی کا نیٹ ورکنگ ڈپارٹمنٹ 2.5لاکھ سے زائد ای میل اکاونٹ سنبھال رہا ہے۔ جن میں طلباو طالبات سمیت یونیورسٹی سٹاف کے اکاونٹس بھی شامل ہیں۔ اس ڈیٹا سینٹر کی مدد سے ملک بھر میں پھیلی ورچوئل یونیورسٹی کی200 سے زائد شاخوں کا ڈیٹا، سیکورٹی اور رابطے کا نظام بہتر بنایا جا سکے گا۔

تقریب کے آخر میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے نیٹ ورکنگ ڈپارٹمنٹ میں شیلڈز تقسیم کی۔

مزید : کامرس