ہنڈا کا ماڈل سو ک کی ٹربو فیملی میں نیا اضافہ

  ہنڈا کا ماڈل سو ک کی ٹربو فیملی میں نیا اضافہ

  



لاہور) پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے نئی 10th جنریشن ہنڈا سوک کا نیا ویرئینٹ 2020ء لانچ کردیا ہے۔ یہ ماڈل سو ک کی ٹربو فیملی میں ایک نیا اضافہ ہے۔اسے ہنڈا وی ٹیک ٹربو اوریل کا نام دیا گیا ہے۔ یہ خوبصورتی اور سٹائل کے ساتھ ساتھ پاور اورسپیڈ کا بہترین امتزاج ہے۔ جدید اورمنفرد ٹیکنالو جی سے بنااس کا 1.5Lپاورفل انجن آپ کو نہ صرف بہترین ڈرائیونگ پرفارمنس دیتا ہے بلکہ فیول ایفیشینٹ بھی ہے۔نئی ہنڈا وی ٹیک ٹربو اوریل 2020- اوریل کے چاہنے والے اُن کسٹمرز کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جو جوکہ اپنی ڈرائیو کو مزید دلچسپ اورایڈونچرس بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سوک 1.5L اوریل گریڈ VTEC TURBO انجن سے لیس اور CVT ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہے۔ ہائی گریڈ انٹیرئیر سے مزین یہ سمارٹ کی کے ساتھ ریموٹ انجن سٹارٹر کے ساتھ موجود ہے۔جہاں تک ایکسٹیریئر سٹائلنگ کا تعلق ہے تو سوِک 1.5 L وی ٹیک ٹربو ا وریل منفرد بلیک سپورٹی گرِل،ڈیول ایگزاہسٹ پائپ اور خوبصورت و نفیس VTEC TURBO ORIEL کے لوگو کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے۔اوپر بیان کی گئی خوبیوں کے ساتھ ساتھ VTEC TURBO ORIELاعلیٰ معیاری سیفٹی سسٹم، جس میں الیکٹرک پارکنگ بریک (ای پی بی)، آٹو بریک ہولڈ (اے بی ایچ)، وہیکل سٹیبلیٹی اسسٹ (وی ایس اے)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، ہِل سٹارٹ اسسٹ (ایچ ایس اے)، ایمرجنسی سٹاپ سگنل (ای ایس ایس)، ریورس کیمرہ اور ایس آر ایس ایئربیگز شامل ہیں۔10 ویں جنریش کی نئی سوِک 2020 آج سے ملک بھر کے تمام 32 ہنڈا بااختیار 3S ڈیلرز پر ڈسپلے کی جارہی ہے۔

اور آج ہی سے اس کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ نئی سوک 1.5L اوریل گریڈ VTEC TURBO کی قیمت Rs.4,249,000/- ہے۔

مزید : کامرس