ہواوے کانیشنل بینک اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک

  ہواوے کانیشنل بینک اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(پ ر)یونین پے انٹرنیشنل (UPI) اور نیشنل بینک آف پاکستان(NBP) کے اشتراک سے، ہواوئے نے اب پاکستان میں بھی اپنی "موبائل والیٹ " (Mobile-Wallet))سہولت - Huawei Pay کا آغاز کر دیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر،چین، روس اور ہانگ کانگ، کے بعد، اب پاکستان چوتھی قومی مارکیٹ ہے،جہاں اب" ہواوئے پے " کی جدید اور محفوظ ترین سہولت بھی دستیاب ہو گی۔ہواوئے اور Honor اسمارٹ فون استعمال کرنے والے، ایسے تمام صارفین جو، NBP کے یونین پے ورچوئل کارڈ Virtual Card کے حامل ہیں، اب ہواوئے کی AppGallery میں جا کر ہواوئے کی Wallet App ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اس آسان، محفوظ اور تیز ترین سہولت کے تجربات کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جو کہ ہواوئے پے کی مخصوص خدمات کے طور پر پیش کئے جا رہے ہیں۔ 31 اگست 2016 کے دن، ہواوئے اور یونین پے نے مشترکہ طور پر، چین کی مارکیٹ میں، ہواوئے پے جیسی سہولت کا آغاز کیا تھا۔ 26 جنوری، 2018 کو، چین کے شہر - شین زین میں ہواوئے نے یونین پے کے ساتھ، اس حوالہ سے ایک عالمی اشتراکی معاہدہ پر دستخط کئے۔دونوں اشتراکی اداروں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہواوئے پے کو عالمی سطح پر فروغ دیا جائے گا،تاکہ بین الاقوامی سطح پر ادائیگیوں کے اس جدید نظام کا تیز تر نفاذ کیا جا سکے۔
آج ہواوئے پے، پاکستان میں بھی اپنی سہولیات متعارف کروا رہا ہے، جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
اور مستقبل میں ادائیگیوں کے اس وسیع اور تیز ترین عالمی نظام کی ایک مضبوط بنیاد رکھی جا سکے گی۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران، ہواوئے نے پاکستان میں اپنے کاروباری پھیلاؤ کو بڑھانے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ہواوئے نے سماجی ترقی میں کاروباری اداروں کی ذمہ داریوں، یعنی (CSR)کے حوالہ سے بھی پاکستان کے مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کئے ہیں۔موبائل پے جیسی جدید موبائل ادائیگیوں اور ڈیجیٹل والیٹ کی سہولت اب آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے، جو کہ ٹیکنالوجی اور ایجادات کے حوالہ سے ایک انقلابی کارنامہ ہے۔آپ کے ہواوئے اور آنر اسمارٹ فونز کے ذریعے فوری ادائیگیاں کرنے کے لئے، یہ ایک نہایت آسان اور محفوظ ترین وسیلہ ہے۔یہ آپ کے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کا بہترین نعم البدل ہے۔ آپ نے صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنے NBP بینک کارڈ کو ہواوئے والیٹ میں شامل کر نے کے بعد، کسی بھی دکان میں موجود یونین پے کے QR کوڈ کو اسکین کرکے فوری ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ جدید ترین اور قیمتی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین، جلد ہی، مزید غیر معمولی سہولیات کا لطف اٹھا سکیں گے، مثلاً؛ جیسے ہی دکانوں پر Contactless ادائیگیوں کا نظام دستیاب ہو جائے گا، وہاں پر صارفین Tap-to-Pay فنکشن استعمال کر سکیں گے۔
ہواوئے موبائل سروسز MEA، کنزیومر بزنس گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر - ایڈم شیاؤ نے کہا کہ؛ نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک میں یہ غیر معمولی ٹیکنالوجی سہولت؛ ہواوئے پے، متعارف کرواتے ہوئے ہم بے حد فخر محسوس کر رہے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان میں ہمارے تمام صارفین جدیدترین سہولیات کا لطف اٹھا سکیں گے۔ہواوئے موبائل سروسز کا عزم ہے کہ؛ جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سہولیات کو عالمی صارفین کے لئے پیش کیا جائے، جن کے ذریعے زیاد ہ سے زیادہ افراد کو ذہین ایجادات کے اس دور میں نت نئے تجربات فراہم کئے جائیں، تاکہ وہ نئی ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےNBP میں ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹائزیشن گروپ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر - امین مانجی نے کہا کہ؛ نیشنل بینک نے ایک تسلسل کے ساتھ بہت سی ڈیجیٹل سہولیات متعارف کروائی ہیں، جن میں UPI EMV/Contactless ڈیبٹ کارڈز کے علاوہ، ورچوئیل کارڈز بھی شامل ہیں۔ اب ہواوئے پے کو پاکستان میں متعارف کروانا بھی این بی پی کا ایک اور شاندار کارنامہ ہے۔کیونکہ یہ ہمارے صارفین کو منفرد انداز میں محفوظ ادائیگیوں کی سہولت پیش کرتے ہوئے، ترقیاتی مواقع فراہم کرے گا۔ اس طرح صارفین، پاکستان بھر میں پھیلی ہوئی این بی پی کی شاخوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے وسیع ترین نیٹ ورک تک فوری رسائی حاص کر کے بہت سے فوائد حاصل کر سکیں گے۔
یونین پے انٹرنیشنل کے جنرل مینجر - ہان وینگ نے کہا کہ؛ ہواوئے پے کی دستیابی سے پاکستانی صارفین کو ڈیجیٹل والیٹ کے شاندار تجربات تخلیق کئے جا ئیں گے۔ہماری مسلسل کاوشیں جاری ہیں، کہ ہم نت نئی ٹیکنالوجی سولوشنز کے ذریعے، ادائیگیوں کے نظٓام کو جدید ترین بنائیں۔ یونین پے کو خوشی ہے کہ ہم اپنے کارڈ ہولڈر صارفین اور اشتراکی اداروں کو دلچسپ سہولیات اور فوائد فراہم کر رہے ہیں۔ یہ نیا نظام زیادہ مربوط، محفوظ اور باسہولت ادائیگیوں کو ممکن بنا رہاہے، اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -