آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر، اطالوی سفیر کی ملاقاتیں، پاک فوج کشمیر کا ز کیساتھ پر عزم ہے: جنرل باجوہ

    آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر، اطالوی سفیر کی ملاقاتیں، پاک فوج کشمیر کا ز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے،کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ آئی پی ایس آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کیساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کنٹرول لائن،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،باہمی دلچسپی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری طرف آرمی چیف سے اٹلی کے سبکدوش ہونیوالے سفیر نے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے تعلقات بہتربنانے پراٹلی کے سفیرسٹیفینو پونٹی کوروو کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہیں افغانستان میں نیٹوکاسینئرنمائندہ تعینات ہونے پرمبارکباد دی۔اس موقع پر اطالوی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے قیام امن کیلئے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کامزید کہنا ہے کہ ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ اور آرمی ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی سے شارٹ بھی لگائی جس کے بعد پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کو قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے کوششوں کو سراہا۔
جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -