امریکہ اور پاکستان کا توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    امریکہ اور پاکستان کا توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی،نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کیساتھ پاکستان میں امریکہ کے سفیر بھی موجود تھے۔ملاقات میں امریکہ پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعا و ن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ندیم بابر نے کہاپاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے۔ پا کستا ن توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ ملکی توانائی میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے۔ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی گئی ہے، جبکہ ایلس ویلز نے کہا مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوگا۔ امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پا کستا ن سے تعاون کرے گا۔بعدازاں امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی جس میں ا قتصادی شراکت داری اور سیاسی امور سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر خلاف ورز یو ں سے بھی آگاہ کیا۔ ترجما ن کے مطابق پاکستان کی طرف سے عالمی برادری کو اس معاملے پر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا دونوں ملکوں نے افغان امن عمل پر حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا پاکستان افغانستان میں قیامِ امن اور پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی وفد کو وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران سعودی عرب اور امر یکہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں قیامِ امن اور کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کیلئے سفارتی کوششوں پر زور دیا جانا چاہیے۔
پاک امریکہ اتفاق

مزید :

صفحہ اول -