زرداری سے ملاقات،(ن) لیگ،پی پی ساتھ دیتیں تو صورتحال مختلف ہوتی، فضل الرحمن

  زرداری سے ملاقات،(ن) لیگ،پی پی ساتھ دیتیں تو صورتحال مختلف ہوتی، فضل ...

  



کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کی عیادت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف زرداری کی عیادت کیلئے کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال پہنچے، جہاں پر دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دل لاہورسے تحریک آغازکر رہے ہیں۔ 19مارچ کولاہور میں آئین پاکستان کانفرنس ہوگی۔چاروں صوبوں میں کنونشنز منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں قوم کی ترجمانی ہوئی۔ ہم نے ہمت نہیں ہاری ہم آزادی مارچ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے دروازے بند نہیں ہوئے۔ دونوں پارٹیاں اپنے حجم کے مطابق ساتھ دیتی تو صورتحال مختلف ہوتی، دونوں جماعتوں نے ہمارا علامتی ساتھ دیا۔ عوام میں مایوسی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا نہیں مل رہا، صدر کہتے ہیں ان کومعلوم نہیں ہے۔ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن وزراء قوم کا تمسخراْڑا رہے ہیں۔ایک وزیر کہتا لوگ کھانا زیادہ کھا رہے۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول