وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کے نرخوں میں اضافے کافیصلہ موخر

وزیراعظم کی ہدایت پر گیس کے نرخوں میں اضافے کافیصلہ موخر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ موخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو ایک اچھی خبر سنا دی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے گیس کے نرخ میں اضافے کے فیصلے کو موخر کر دیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے فیصلہ موخر کرنے کی وجہ ملک میں آنے والا آٹے کا بحران ہے۔یہ بات بھی قابل غور رہے حکومت آئی ایم ایف کو گیس ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کراچی ہے۔ گزشتہ روزاوگرا نے گیس کے نرخ میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظوری دی جانی تھی۔

گیس نرخ

مزید : صفحہ اول