اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیب آرڈیننس میں ترامیم پر حکومت و اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ ڈرافٹ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ منگل کو اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ ڈرافٹ دینے پر اتفاق ہوا،اپوزیشن رواں ہفتے نیب آرڈیننس میں ترامیم پر مشترکہ ڈرافٹ حکومت کو دیگی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن ڈرافٹ کے بعد اگلی میٹنگ میں حکومت اپنی تجاویز دیگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت و اپوزیشن کا رواں ماہ کے آخر تک نیب آرڈیننس میں ترامیم سے متعلق حتمی نتیجہ پر پہنچنے پر اتفاق کیا ہے۔اسپیکر چیمبر میں نیب آرڈیننس ترامیم پر ہونے والے حکومت و اپوزیشن اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہاکہ ابھی تو صرف مشاورت ہورہی ہے،نیب آرڈیننس میں تھویز کردہ ترامیم کا جائزہ لیا جارہا ہے،اپوزیشن دو دن میں نیب ترامیم پر مشترکہ مسودہ پیش کردیگی۔
نیب آرڈیننس