پیپلز پارٹی رہنماء کافیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال

      پیپلز پارٹی رہنماء کافیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کیلیے 2018 کے عام انتخابات میں ان کے مدمقابل لڑنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھا ہے۔ فیصل واؤڈا نے کراچی کے حلقے این اے 249 سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی پہنچے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل شہباز شریف کو چند سو ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اِسی حلقے سے فیصل واؤڈا کے خلاف الیکشن لڑنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے لہٰذا غلط بیانی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔خط کے متن کے مطابق کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرکے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی گئی، فیصل واؤڈا نے عام انتخابات میں امریکی شہریت چھپائی، 22 جون 2018 کو امریکی شہرت واپس کرنے کی درخواست جمع کرائی اور امریکی قونصلیٹ نے 25 جون کو فیصل ووڈا کی درخواست منظور کرلی تھی۔خط میں بتایا گیا ہے کہ میں نے 18 جون کو ریٹرننگ آفیسر کو اس حوالے سے درخواست دی مگر مسترد کردی گئی تھی۔

خط ارسال

مزید : صفحہ اول