ایرانی رکن پارلیمنٹ کاامریکی صدر کو قتل کرنے پر 30لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
تہران (آئی این پی)ایران کے رکن اسمبلی احمد حمزہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مارنے پر 30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ منگل کوایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق ایران کے ایک قانون ساز احمد حمزہ کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرے گا اسے 30 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کون ادا کرے گا۔اس پیشکش کی اصل وجہ دراصل جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔یہ پیشکش انہوں نے کرمان کے لوگوں کی جانب کی ہے۔
30لاکھ ڈالر انعام