چیئرمین سینیٹ کی فاٹا سینیٹرز کی نشستیں صوبوں میں تقسیم کرنیکی تجویز

چیئرمین سینیٹ کی فاٹا سینیٹرز کی نشستیں صوبوں میں تقسیم کرنیکی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے فاٹا سینیٹرز کی نشستیں صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خط میں لکھا کہ 25ویں آئینی ترمیم میں فاٹا کے 8 سینیٹرز کے الیکشن سے متعلق شق کو نکال دیا گیا تھا۔ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد سینیٹ ارکان کی تعداد 96 ہو جائے گی۔ 25 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا تھا کہ فاٹا سے سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے۔ فاٹا سے چار سینیٹرز کی مدت مارچ 2021ء اور بقیہ چار ممبرز کی مدت مارچ 2024ء میں ختم ہو جائے گی۔چیئرمین سینیٹ کا خط میں کہنا تھا کہ میری رائے ہے کہ سینیٹ کے ارکان کی تعداد 104 ہی رہنی چاہیے۔ فاٹا سے سینیٹرز کی نشستیں چاروں صوبوں میں تقسیم کر دی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے مارچ 2021ء کے الیکشن میں صوبوں کی ایک ایک نشست بڑھا دی جائے۔ سینیٹ کے مارچ 2024ء کے الیکشن میں صوبوں کی مزید چار نشستیں بڑھا دی جائیں تاکہ سینیٹ کی نشستیں 104 ہی رہیں۔انہوں نے لکھا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف معاملے کو زیر غور لائے اور آئینی ترمیم کے حوالے سے ترمیم تجویز کرے۔
چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -