نیب کا فواد حسن فواد کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

  نیب کا فواد حسن فواد کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب فواد حسن فواد کی درخو است ضمانت کی منسوخی کیلئے فوری طور پر اپیل کرے گا۔ اس کیلئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔یاد رہے نیب نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں پہلے ہی ضمانت منظور کرلی جبکہ اور اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست مستر د کر دی تھی، تاہم اب ان کی نئی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
نیب فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک اور بے گناہ کو آج انصاف ملا،فواد حسین فواد ایک انتہائی ایماندار، قابل اور ذہین افسر ہیں،انہوں نے انتہائی دردمندی اور خلوص دل سے پاکستان اور عوام کی خدمت کی، ایک بیان میں انہوں نے کہا ایسے محب وطن افسران کسی بھی ملک کی خوش قسمتی ہوتے ہیں، بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے انسان اور لائق افسر کو ناحق قیدوبند کا سامنا کرنا پڑا، دکھ کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے منافی فواد حسن فواد کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیاگیا، فواد حسن فواد کو غیرمنصفانہ اور نامساعد حالات کا دانستہ شکار کیاگیا لیکن وہ جراتمندی سے ثابت قدم رہے،فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کے بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی، فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی خوش آئند ہے، امید اور دعا ہے کہ کوئی ناحق جیل اور قید میں نہ رہے۔
شہباز خیر مقدم

مزید :

صفحہ اول -