وفاق کا ہر فیصلہ عوام دشمن، پنجاب کا آئی جی چٹکی بجاتے تبدیل ہو سکتا ہے تو سندھ کا کیوں نہیں؟ بلاول

وفاق کا ہر فیصلہ عوام دشمن، پنجاب کا آئی جی چٹکی بجاتے تبدیل ہو سکتا ہے تو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹھٹھہ (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کا آئی جی چٹکی بجاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے، کیا سندھ کوئی کالونی ہے جہاں ہم صوبے کا آئی جی تبدیل نہیں کر سکتے؟،پولیس سندھ حکومت کے سامنے جوابدہ ہے، وزیراعلی سندھ مسائل کے باوجود دوسرے تین وزرائے اعلی کی نسبت زیادہ کام کر رہے ہیں، میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے کوئی پتھر بھی نہیں لگا، نیازی نے کہا تھا دو نہیں ایک پاکستان، پالیسی دیکھو تو ایک نہیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں،ہم عوام کی خدمت کا کام کرتے رہیں گے، کٹھ پتلی حکومت خود گر جائے گی، آٹے کے بحران نے ریاست کو غذائی طور پر غیرمحفوظ بنا دیا ہے، سلیکٹرز نے عمران خان کو لا کر عوام کو لائن میں لگ کر آٹا خریدنے پر مجبور کردیا ہے، وفاق کا ہر فیصلہ عوام دشمن ہے،سندھ میں ایک کام نہیں ہوا ہے، صرف گالی کلوچ اور زبانیں استعمال ہو رہی ہے، وفاق نے سندھ سے جو وعدے کئے ہیں وہ جلد پورے کریں۔ جو ہمارا حق ہے وہ حق ہمیں دیاجائے، سندھ کے عوام کو پانی کے حق سے محروم کرنے کی کوشش بند کرے، موجودہ حکومت عوام دشمن اور غریب دشمن پالیسز لے کر چل رہی ہے اور میں ایک سال سے کہہ رہا ہوں کہ میرے عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، ملک کے مسائل کو بھی حکومت ہی ختم کر سکتی ہے اور جلد عوامی حکومت آئے گی۔ منگل کے روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپ ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی سب سے اولین ترجیح پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے جبکہ ہم ایک دن میں پانی کے مسئلے کو حل نہیں کر سکتے اس کے لئے کوشش کر سکتے ہیں جبکہ آج سندھ حکومت نے تاریخی منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی کہ پانی کا مسئلہ حل ہو اور ان میں سے ایک منصوبے کی تکمیل ہوئی ہے جبکہ سندھ حکومت ملک بھر میں سب سے زیادہ نہروں کی لائنگ کی ہے اور واٹر پلانٹس لگائے گئے ہیں، صوبہ میں پانی کی قلت کے مسائل حل ہونگے اور کراچی سمیت تمام شہرں کو صاف پانی میسر ہو گا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ وفاق نے سندھ سے جو وعدے کئے ہیں وہ جلد پورے کریں۔ جو ہمارا حق ہے وہ حق ہمیں دیاجائے۔ سندھ کے عوام کو پانی کے حق سے محروم کرنے کی کوشش بند کرے، وفاق نے سندھ سے وعدہ کیا تھا اور قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ کے فور میں مدد کریں گے لیکن انہوں نے اس کے لئے کچھ نہیں کیا اور کے فور منصوبے کو بھی سبوتاژ کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی حکومتی رکن نے کہا تھا کہ سندھ کا پانی چوری ہو رہاہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت اپنا کام کرتی رہیں گی اور کٹھ پتلی حکومت خود ہی گر جائے گی۔ سند ھ حکومت عوامی خدمت کا کام جاری رکھے گی۔ وزیر اعظم نے تمام ملک میں وعدے کئے تھے لیکن آج ایک بھی منصوبہ سند ھ میں نہیں کئے ہیں سندھ میں ایک کام نہیں ہوا ہے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -