ا لیکشن کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئے پارلیمنٹ نے ذمہ داری دکھائی،فردوس

 ا لیکشن کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئے پارلیمنٹ نے ذمہ داری دکھائی،فردوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں چھوٹے تاجروں کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی، چھوٹے تاجروں کیلئے این او سی لینا مشکل مرحلہ تھا،تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے ہر ممکن اقدام کئے ہیں، وزیراعظم دورہ سوئٹزرلینڈ میں عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے، الیکشن کمیشن ارکان کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فیصلے سے الیکشن کمیشن کی ساکھ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔منگل کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں چھوٹے تاجروں کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی، چھوٹے تاجروں کیلئے این او سی لینا مشکل مرحلہ تھا، وزیراعظم دورہ سوئٹزرلینڈ میں عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم عالمی اقتصای فورم میں معاشی ترقی اور کارکردگی سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم بھارت کا ریاست دہشت گردی کا اصل چہرہ سامنے لائیں گے، وزیراعظم دنیا کو آر ایس ایس نظرئیے کے حوالے سے بتائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -