سانحہ پی آئی سی، دو پولیس افسران کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا

      سانحہ پی آئی سی، دو پولیس افسران کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ پی آئی سی میں دو افسران کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔لاہور کے ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی سول لائن کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔زرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن لاہور محمد نوید اور ایس پی سول لائن دوست محمد کو انکوائری کمیٹی نے ذمہ دار ٹھہرا دیا۔سانحہ پی آئی سی کی انکوائری رپوٹ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب کو کابینہ اجلاس میں پیش گئی تھی تاہم آئندہ کابینہ کے اجلاس میں افسران کو سزا دی جائے گی۔انکوائری کمیٹی کے مطابق فوری کار روائی نہ کرنے پر پی آئی سی میں ہلاکتیں ہوئی اور واٹرکینن کا استعمال ہوتا تو وکلا آگے نہ جاتے۔

مزید :

صفحہ اول -