وزیراعظم کی بزدار کو جنوبی پنجاب کے ایم پی ایزکے تحفظات دورکرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی بزدار کو جنوبی پنجاب کے ایم پی ایزکے تحفظات دورکرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے بعض ارکان اسمبلی کی ناراضگی کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ ان ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات کو دور اوران کے حلقوں کیلئے ترقیا تی فنڈزکا ایشو بھی حل کیا جائے،وزیراعظم کی ان ناراض اراکین اسمبلی سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجا ب کو جنوبی پنجاب کے رواں ترقیاتی منصوبوں اورسکیموں کے فنڈزبھی فوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،دیہی علاقوں میں نئی ترقیاتی سکیموں کے فنڈزنئے سالانہ ترقیاتی فنڈ2020-21میں لازمی رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ان ناراض اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزجلدجاری کرد ئیے جائینگے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی اوروسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے علا قوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے علیحدہ گروپ تشکیل دیا ہے،ناراض اراکین اسمبلی کا موقف ہے ہم سے کئے گئے وعدے وزیراعلیٰ پنجا ب نے پورے نہیں کیے،ایک سال کا عرصہ وعدوں ویقین دہانیوں پرگزاردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ہدایت

مزید :

صفحہ اول -