خیبرپختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن

  خیبرپختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن

  



پشاور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی صوبائی حکومت نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی تکمیل کے لیے ایک اور ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل 30 جون 2020 تک مکمل کرلیں گے۔ منگل کوپشاور میں ترجمان خیبر پختونخوا (کے پی)حکومت اجمل وزیر اور وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2021بی آرٹی کی تکمیل کا سال ہے لیکن صوبائی حکومت اس منصوبے کو 30 جون 2020 تک مکمل کرے گی۔شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی مجبوری کی حالت میں شروع کیا گیا کیونکہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل تھے اور اس منصوبے سے پشاور کے لوگوں کو سہولت ہوگی۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جون 2021 اس منصوبے کی تکمیل کا سال ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کریں۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو اپوزیشن نے سیاسی بنایا جبکہ منصوبے کی 6 ماہ میں تکیمل کی بات اس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک کی ذاتی رائے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 30 جون تک منصوبے کو مکمل کریں گے، ٹھیکیدار کے ساتھ ہماوا معاہدہ ہوا ہے اور وقت پر کام مکمل کریں گے، اگر کام وقت پر مکمل نہیں ہوا تو جرمانہ عائد کریں گے۔

بی آر ٹی

مزید : صفحہ اول