عمران صاحب! بنی گالا میں اپنے لئے بھی لنگر خانہ کھول لیں،مریم اورنگزیب

  عمران صاحب! بنی گالا میں اپنے لئے بھی لنگر خانہ کھول لیں،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول عمران صاحب کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی اور وزیراعظم کے کرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تباہی عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب اور مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران صاحب کا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا عمران صاحب آئی ایم ایف جانے سے لے کر، بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک آپ نے جھوٹ بولا عمران صاحب آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت، شرم آنی چاہئیے نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقی کرتے سی پیک، میٹرو، موٹر ویز والا 5.8 فیصد پہ ترقی کرتا روشن ملک سولہ ماہ میں لنگر خانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ہر روز حالات کی بہتری کا جھوٹ بول کر عوام کی مشکلات کا مذاق اڑاتے ہیں عمران صاحب آپ کے جھوٹ بولنے، نالائقی اور نااہلی کی کوئی حد نہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول