نجی سکولوں کی اضافی فیسیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

نجی سکولوں کی اضافی فیسیں، طالب علموں کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے نجی سکولوں کو اضافی فیس جمع نہ کروانے والے طالب علموں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے فیسوں کے نئے چارٹ پر والدین کے اعتراضات کا بھی مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیاہے،مختلف شہریوں نے پرائیویٹ سکولوں کی اضافی فیسوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے،عدالتی حکم پر حکومت کی طرف سے فیسوں کا نیا چارٹ جاری کیا گیا جس پر درخواست گزاروں اور طلباء کے والدین کی طرف سے عدالت میں اعتراضات جمع کروائے گئے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، یہ فیسیں ادا نہ کرنے والے بچوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی عدالتی احکامات پر عمل کرنے کے معاملے پزخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت4فروری پر ملتوی کردی۔
اضافی فیسیں

مزید :

صفحہ آخر -