پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف درخواست، ضلعی انتظامیہ،پنجاب حکومت سے جواب طلب

پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف درخواست، ضلعی انتظامیہ،پنجاب حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف دائردرخواست پر ضلعی انتظامیہ،پنجاب حکومت اوردیگر مدعاعلیہان کو 29 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یہ درخواست کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگارپتنگوں کے کاروبار سے منسلک ہے،پتنگ بازی صحت کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے،ہمسایہ ملک بھارت میں اس تہوار کی وجہ سے سیاحت فروغ پارہی ہے،پتنگ بازی پر پابندی سے روزگار اور کاروبار کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہورہے ہیں،پتنگ بازی پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -